Home » News
ہنگو خود کش دھماکا،آج یوم سوگ منایا جائے گا
ہنگو میں خودکش دھماکے سے جاں بحق افراد کے غم میں آج یوم سوگ منایا جائے گا، ضلع میں کاروباری سرگرمیاں معطل اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔گزشتہ روز ہنگو کے پٹ بازار میں مسجد کے قریب جان لیوا خودکش دھماکے میں اٹھائیس افراد جاں بحق اور پینتیس سے...
انتخابات میں صاف ستھری قیادت سامنے آنی ضروری ہے،ڈاکٹر قدیر
لاہور:تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ضرور ہونے چاہئیں تاہم قیادت بھی صاف ستھری سامنے آنی چاہیے،ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں...
قاہرہ: صدارتی محل کے قریب احتجاج، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں
قاہرہ : مصری صدر محمد المرسی کے خلاف شہریوں نے صدارتی محل کے باہر احتجاج کیا اس دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ قاہرہ میں صدارتی محل کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا اس دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ سیکیورٹی...
بنوں:سیکورٹی فورسزکے کیمپ پرحملہ،6جوان شہید
رات گئے بنوں کا سرائے نورنگ میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ سے چھ جوان شہید ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں چار شدت پسند مارے گئے۔ واقعہ کے بعدکرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ حملےکی ذمہ داری کالعدم طالبان نے قبول کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد صبح...
ای میل کی نگرانی اورفون ٹیپ کرنےکا بل سینٹ سےمنظور
سیکوریٹی ایجنسیوں کو ای میل کی نگرانی اور ٹیلی فون ٹیپ کرنے کے اختیار کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے بھی منظور کرلیا گیا۔ سینٹ کے اجلاس میں کراچی کے خراب حالات پراے این پی اور جے یو آئی ف کی جانب سے واک آوٴٹ کیا۔جے یو آئی...
پیپلز پارٹی کا کریڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا، منظور وٹو
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اپنی میعاد پوری کی، جس کا سہرا صدر آصف علی زرداری کی سیاسی سوچ ، مصالحانہ رویے اور وسعت قلبی کو جاتا ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ان کا...
کراچی میں فوج طلب کر کے آپریشن کیا جائے،سینیٹرحاجی عدیل
اے این پی کے سینیٹرحاجی عدیل نے کہا ہے کہ کراچی میں فوج طلب کر کے آپریشن کیا جائے ۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں گھرگھرجاکرقانونی اورغیرقانونی اسلحہ برآمدکرے ،اس کو اپنی تحویل میں...
حکومت عوام کو جان ومال کا تحفظ دینے میں ناکام ہے،طاہرالقادری
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو جان ومال کا تحفظ دینے سمیت ہر محاذ پر ناکام ہوئی ہے، جس کے باعث عوام عدلیہ کا رخ کرتی ہے تاکہ انہیں انصاف مل سکیں۔ادرہ منہاج القرآن لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرتے...
نگراں وزیراعظم کےلیےحکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے،چودھری نثار
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیئے حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثارعلی خان نے کہا کہ نگراں حکومت کے قیام کے لیئے ائین میں واضع طریقہ کار موجود...
رحمان ملک کی کراچی پولیس کو پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت
وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کراچی پولیس کوچند دنوں تک پیٹرولنگ بڑھانے، پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ دہشت گردی کے کسی بھی واقعہ کو بروقت ناکام بنایا جاسکے۔اسلام آباد میں آئی جی پولیس سندھ سے...