Home » News » مالاکنڈ سے شدت پسندوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا ،وزیر اعلیٰ سرحد

مالاکنڈ سے شدت پسندوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا ،وزیر اعلیٰ سرحد

پشاور:سرحد کے وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن سے شدت پسندوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا اور قیام امن تک اپریشن جاری رہے گا۔وہ آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ سرحد نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن سے شدت پسندوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، جس کے بعد قبائلی علاقوں سے بھی شدت پسندوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور مکمل قیام امن تک آپریشن جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ سرحد نے کہا کہ اپریشن کے بعد شورش زدہ علاقوں کی آباد کاری کی جائے گی اور شورش زدہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے غیرملکی اداروں سے بھی مدد لی جائے گی۔