Home » Entertainment » نائیجر:خواتین جج صاحبان کی نگرانی میں مردوں کا مقابلہِ حُسن

نائیجر:خواتین جج صاحبان کی نگرانی میں مردوں کا مقابلہِ حُسن

نیامی:مغربی افریقہ کے ملک نائیجر میں ہر سال قبائلی مردوں کا مقابلہِ حُسن منعقد کیا جاتا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی جج خواتین ہوتی ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی اس منفرد مقابلہِ حُسن کا انعقاد گذشتہ دنوں کیا گیا جس میں قبائلی مردوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس مقابلے میں بلند قامت،دبلے پتلے،چمکتے چہرے اور بہترین دانتوں کے حامل مردوں نے شرکت کی جنہوں نے اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے چہرے کو مختلف انداز سے پیلی،سفیداور سُرخ رنگ کی مٹی سے رنگا ہواتھا۔اس مقابلے کے لیے مرد اپنے چہروں اور سر میک اپ اور مختلف لوازمات سے سجاکر کئی گھنٹوں تک ڈانس کرتے ہوئے خواتین ججوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔