Home » News » آئی جی پنجاب اور ہوم سیکریٹری کو خدشات سے آگاہ کیا تھا، رحمان ملک

آئی جی پنجاب اور ہوم سیکریٹری کو خدشات سے آگاہ کیا تھا، رحمان ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے ہم نے چند دن پہلے آئی جی پنجاب اور ہوم سیکریٹری کو خدشات سے آگاہ کیا تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کا ہدف ایک اہم عمارت تھی،ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گاڑی روکنے کی کوشش کی ۔رحمان ملک نے بتایا کہ ملک بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی گئی ہے اور اہم سرکاری عمارتوں پر اضافی نفری تعینات کردی ہے۔