Home » News » پالک،مولی ،مٹر یا بند گوبھی سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے، تحقیق

پالک،مولی ،مٹر یا بند گوبھی سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے، تحقیق

  • Publish on January 27, 2011 in News
  • |
  • by admin

نیویارک :اگر آپ اداس ہیں یا تھکن محسوس کررہے ہیں توفکرمند ہونے کی کوئی بات ہی نہیں فوراً اپنے کچن میں جائیں اور کوئی مزیدار سے ڈش بناکر کھائیں اس سے ناصرف آپ کی تھکن اور اداسی دور ہوگی بلکہ آپ کا دھیان بھی بٹ جائیگا ۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ،وہ کون سی چیزیں ہیں جن کو کھانے سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے ۔ہری ہری سبزیاں یا ہرے پتوں والی غذا جیسے پالک،مولی ،مٹر یا بند گوبھی کھانے سے ڈپریشن میں کمی واقع وہتی ہے کیونکہ نیویارک یونیورسٹی میں کی جانیوالی ایک تحقیق میں ڈپریشن اور فولک ایسڈ کے لو لیول کے درمیاں گہرا تعلق بتایا گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق ہری سبزیوں میں فولک ایسڈ بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ ڈی این اے سینتھیسس اور خون کے نئے خلیات کی تعمیر میں مدد گار ثابت ہوتا ہے جس سے ڈپریشن میں50فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ وٹامن بی سکس کی فراہمی بھی ڈپریشن میں کمی کا باعث ہوتی ہے جس کیلئے کیلا،چکن ،آلو اور سرخ مرچ کا استعمال بہترین ہے ۔ماہرین کے مطابق روزانہ کی خوراک میں ان چیزوں کا استعمال نہ صرف ڈپریشن سے بچاتا ہے بلکہ جسم کو قوت و توانائی بھی دیتا ہے۔