Home » News » لاہور میں دہشتگرد واقعات کے خدشات سے آگاہ کردیا تھا،ذرائع

لاہور میں دہشتگرد واقعات کے خدشات سے آگاہ کردیا تھا،ذرائع

لاہور:مصدقہ ذرائع نے لاہور انتظامیہ کو پیشگی بم دھماکے یا خود کش حملے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کر دیا تھااس اطلاع کے بعد کمشنر لاہور ڈویژن خسرو پرویز خان نے کیپیٹل سٹی پولیس افسر اور ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج کو ایک خصوصی خط کے ذریعے لاہور کی اہم عمارتوں،حکومتی املاک اور سیکورٹی فورسز کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی تھی۔مراسلے میں بونیر،دیر اور سوات وغیرہ میں جاری علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے رد عمل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا تھاکہ دہشت گرد عناصر حکومت کے خلاف کسی رد عمل کے اظہار کے لئے کوئی بڑا حملہ کر سکتے ہیں۔ اس پیشگی اطلاع کے باوجود لاہور انتظامیہ اور پولیس ریسکیو15کی عمارت پر ہونیوالے اس بڑے حادثے کو ہونے سے نہ بچا سکی۔