Home » News » صدر نے پولیس کو کمانڈو ٹریننگ کا حکم دے دیا،قمر الزماں کائرہ

صدر نے پولیس کو کمانڈو ٹریننگ کا حکم دے دیا،قمر الزماں کائرہ

کراچی:وفاقی وزیر اطلاعات قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ صدر نے پولیس کو کمانڈو ٹریننگ کا حکم دے دیا ہے،وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں صدر آصف علی زرداری کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کے خلاف ہرجگہ کارروائی کی جائے گی اورسیکیورٹی ایجنسیز کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ رہائش اور تربیت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر اطلاعات قمر زماں کائرہ نے کہا کہ ملک بھر میں جیل اور پولیس ریفارمز کے لیے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امن کے دشمنوں کے خلاف ہرکارروائی کی جائے گی۔ سوات اور دیگرمتاثرہ علاقوں میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن قائم کیا جائے گا اورحکومت متاثرین کو زرعی قرضے فراہم کرے گی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ سوات اور مالاکنڈ میں دہشتگردوں کی کئی پناہ گاہیں تباہ کردی گئی ہیں جبکہ مولوی فضل اللہ گزشتہ ایک ہفتے سے منظرعام پرنہیں ہیں۔