Home » News » ترقیاتی منصوبوں کا مقصدعوام کا معیارزندگی بلند کرنا ہے ، شہباز شریف

ترقیاتی منصوبوں کا مقصدعوام کا معیارزندگی بلند کرنا ہے ، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ تمام ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عام آدمی کا معیارزندگی بلند کرنا اوراسے بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہوگا۔ لاہور میں پنجاب کے اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے آئندہ بجٹ میں ایسے ترقیاتی منسوبوں کو ترجیح دی جائے گی جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سادگی کلچر کو فروغ دیا جائے اور ان میں اندورن ملک تیار ہونیوالامیٹریل ہی استعمال کیا جائے۔