Home » Gujranwala » تھانہ واہنڈو کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار

تھانہ واہنڈو کے علاقہ میں تین مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار

واہنڈو( نامہ نگار)تھانہ واہنڈو میں تین مسلح ڈاکوؤں نے وکیل سمیت چار افراد کو لوٹ لیا ، رپورٹ کے مطابق سوہاوہ ڈھلواں کے چوہدری افتخار احمد ایڈووکیٹ اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ جبو کی ڈھلواں سے تاریخ پیشہ کیلئے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ صبح آٹھ بجے پل نالہ سیم گورالی پرتین مسلح ڈاکوؤں نے ان کی کار نمبری LRX-8639کو روک لیا ، اور گن پوائنٹ پر افتخار احمد سے 4700روپے محمد عارف سے1170روپے ، لیاقت علی سے1100روپے اور محمد سرور سے ایک سو روپے چھین لیے ۔