Home » Gujranwala » صحافی برادری کو اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنا ہو گا ،سعید واہلہ

صحافی برادری کو اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنا ہو گا ،سعید واہلہ

گوجرانوالہ (چیف رپورٹر) پرنٹ اینڈالیکٹرانک میڈ یا کو جدید سہولتیں دینے اور درپیش مسائل حل کرنے کے لئے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کئے جانے والے ۱قدامات میں گوجر انوالہ یونین آف جرنلسٹس کو ساتھ لے کر چلیں گے اس کیلئے باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کو فروغ دیتے ہو ئے مل جل کر کام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا ا ظہار کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن سعید واہلہ نے گوجر انوالہ یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداراوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ ایڈ یشنل کمشنر ریاض احمد بٹ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل خالد ارشد مرزا، یونین کے صدر راجہ محمد حبیب، سیکرٹری نعمان بٹ، نائب صدر رانامحسن، نائب صدر عاصم امین چودھری، اسسٹنٹ سیکرٹری اسعد حبیب ، اسسٹنٹ سیکرٹری قیصر بٹ، ممبر ایگزیکٹو ڈیلیگیٹ راشد کھوکھر ، فاروق عارف، سفیان بٹ اور صدر کالمسٹ فورم ڈاکٹر عمر نصیر وفدمیں شریک تھے۔ کمشنر نے کہاکہ انہیں اپنے صحافی بھائیوں کے مسائل سے آگاہی حاصل ہے اس کے ازالہ کے لئے پر خلوص کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان قیادت کو صحافت کی عظیم مایہ ناز اور درخشندہ روایات کو برقرار رکھنا چاہیئے اس کے لئے انہیں اپنی صلاحیتیں گوجر انوالہ کے شہریوں کی بہتری اور معاشرے کے مجمو عی رویوں میں شاندار قابل قبول تبدیلی کے لئے وقف کرناہوںگی ۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے معاشرے کا حسن ہے لیکن اختلافات کو غلط فہمیوں کی بنیاد نہیں بننا چاہیئے ۔ آج عوامی امنگوں اور قومی تقاضوں کے لئے صحافی برادری کو اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق پہلے سے زیادہ پیدا کرنا ہو گا۔ انہوںنے یقین دلایاکہ یونین کی قیادت کوپوری طرح سپورٹ کر یں گے۔