Home » News » ریکوڈ ک کے معاملے پر ڈیفنس اتھارٹی کی رائے معلوم کرنے کی ہدایت

ریکوڈ ک کے معاملے پر ڈیفنس اتھارٹی کی رائے معلوم کرنے کی ہدایت

  • Publish on February 23, 2011 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں رکوڈک کیس کی سماعت کے دورانٹیتھیان کمپنی کے وکیل نے کہاہے کہ پاک فوج کواس منصوبے پرکوئی اعتراض نہیں ، جس پرچیف جسٹس پاکستان نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ مشترکہ منصوبے کے بارے میں ڈیفنس اتھارٹی کی رائے معلوم کر کے آگاہ کریں ۔بی ایچ پی کمپنی کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ کاکہناتھاکہ تین سال کے مذاکرات کے بعدبلوچستان حکومت مشترکہ منصوبے کے معاہدے پررضامندہوئی اور1993 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ نے اس کی منظوری دی۔ اس پرچیف جسٹس جسٹس افتخارمحمدچودھری نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعلیٰ صرف وہی اختیار استعمال کرسکتا ہے جس کی قانون اجازت دے۔ اور وزیراعلیٰ کی صوابدید یہ نہیں کہ وہ دن کو رات اور رات کو دن کہہ دے۔