Home » Business » مہمند ایجنسی میں کشیدگی کے باعث ماربل کی صنعت بحران کا شکار

مہمند ایجنسی میں کشیدگی کے باعث ماربل کی صنعت بحران کا شکار

پشاور:مہمند ایجنسی میں کشیدگی کے باعث ماربل کی صنعت بحران کا شکار ہے جبکہ رہی سہی کسر بدعنوانی نے پوری کر دی ہے۔مہمند ایجنسی کا وسیع حصہ سنگلاخ پہاڑیوں پر مشتمل ہے،جہاں ماربل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ مقامی لوگوں کی اکثریت کا روزگار ماربل کی صنعت سے وابستہ ہے ۔ مہمند ایجنسی میں جاری کشیدگی کی وجہ سے یہ صنعت بحران بھی بحران سے دوچار اور اس سے وابستہ مزدور معاشی مسائل کا شکار ہیں۔