Home » News » خود کش حملوں کا مقصد عدم استحکام پیدا کرناہے،ڈاکٹر صغیر احمد

خود کش حملوں کا مقصد عدم استحکام پیدا کرناہے،ڈاکٹر صغیر احمد

کراچی:سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹرصغیر احمدنے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے لاہور خود کش حملے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں۔ ڈاکٹرصغیر احمدنے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا مقصد ان میں بددلی پیدا کرنا ہے۔