Home » News » لاہور دہشتگردی:صدر زرداری نے اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کر لیا

لاہور دہشتگردی:صدر زرداری نے اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کر لیا

کراچی : صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کے لئے اعلی سطح کااجلاس طلب کر لیا۔صدر کا کہنا ہے کہ دہشت گرداب بھاگ رہے ہیں اور ایسی مذموم کاروائیوں کے ذریعے خوف وہراس پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابرکے مطابق یہ اجلاس صدرکی کراچی سے اسلام آبادواپسی پر ہوگاجس میں سیکیورٹی اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ترجمان کے مطابق صدرکاکہنا ہے کہ لاہور جیسے واقعات بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کی طرف سے آخری کاروائیاں ہیں لیکن انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق صدرنے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات کی اورلاہوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔صدر نے واقعے شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جاں بحق افرادکے لواحقین کو فوری معاوضے بھی ہدایت کی۔