Home » News » سوات آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت مزید12شدت پسند ہلاک

سوات آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت مزید12شدت پسند ہلاک

راولپنڈی:سوات میں جاری فوجی آپریشن کے دوران گذشتہ24گھنٹوں میں12شدت پسند ہلاک کردیے گئے جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور 3زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پیوچار میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھیراؤ اور تلاشی کا کام جاری ہے جس دوران وادی میں2سیکیورٹی اہلکارشدت پسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے،مینگورہ شہر کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مینگورہ شہر میں شدت پسندوں کا کمانڈر عرفان اللہ بھی مارا گیا ہے جبکہ گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کو آئندہ2سے3روز میں کلیئر کروا لیا جائے گا لیکن نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی شہر میں بجلی پانی اور دیگر سہولیات کے میسر آنے کے بعد ممکن ہوسکے گی،گھر گھر تلاشی کے دوران مینگورہ کے نشاط چوک کے قریب سے8شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیااور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔مینگورہ میں عام شہریوں کے لیے بھجوائے گئے امدادی سامان کے4ٹرک پہنچ گئے ہیں ۔ائی ایس پی آر کے مطابق کانجو کبل روڈ کو کلئیر کرالیا گیا ہے۔