Home » News » لاہور خود کش حملہ :ورثا کو30،30لاکھ روپے امداد کا اعلان

لاہور خود کش حملہ :ورثا کو30،30لاکھ روپے امداد کا اعلان

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں پولیس ایمرجنسی15پر خود کش حملہ سوات آپریشن کا ردعمل قرار دیا ہے ۔حکومت پولیس شہدا کے ورثا کو30،30لاکھ روپے امداد د یگی۔ گنگا رام اسپتال لاہور میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس شہدا کے ورثا کو پنشن کی بجائے پوری تنخواہ اورانکے بچوں کوطبی سہولتیں مفت فراہم کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یہ دھماکہ دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور وہ اس کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا سوات آپریشن میں قربانیاں دینے والے قوم کے ہیرو ہیں اوراب وقت آگیا ہے کہ دہشتگردوں کو مل کر شکست دی جائے ۔انہوں نے سیاسی جماعتوں سے یہ اپیل کی کہ وہ اختلافات ختم کر کے انتہا پسندی کے خلاف متحدہوجائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ متاثرین سوات کو ہرگز نہیں روکا جائے گا انکی رجسٹریشن کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے ۔