Home » News » امریکا:ہسپانوی خاتون سپریم کورٹ کی جج نامزد

امریکا:ہسپانوی خاتون سپریم کورٹ کی جج نامزد

واشنگٹن: امریکی صدرباراک اوباما نے پہلی بار ایک ہسپانوی خاتون سونیا سوٹومیئر کو سپریم کورٹ کی جج نامزد کردیا۔وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سونیا سوٹو مئیر ہائی کورٹ کے کسی بھی جج سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور انہوں نے عدالتی نظام کی ہر سطح پر کام کیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سونیا سوٹو میئر کے تجربات سے خاطر خواہ فائدہ اٹھائے گی۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے لئے نامزد جج سونیا سوٹو مئیر نے کہا کہ ملک کی اعلی ترین عدالت کے لئے انتخاب ان کی زندگی کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔چون سالہ سونیا سوٹو میئر نیویارک میں پیدا ہوئیں اور ان کے خاندان کا تعلق پورٹو ریکو سے ہے۔