Home » News » بھارت،بنگلہ دیش طوفان:ہلاکتیں168 ہوگئیں

بھارت،بنگلہ دیش طوفان:ہلاکتیں168 ہوگئیں

ڈھاکہ: بھارت اور بنگلہ دیش میں سمندری طوفان آئلہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو اڑسٹھ ہوگئی۔سمندری طوفان کی شدت کم ہوگئی ہے تاہم اس سے ہزاروں گھر عمارتیں تباہ اور لاکھوں افراد پھنس گئے ہیں۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال میں گذشتہ شب سمندری طوفان کے دوران تودے گرنے سے بیس افراد ہلاک ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق آئلہ نامی سمندری طوفان سے بھارت میں اب تک اڑسٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں سو لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اب بھی سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔