Home » News » شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کوحملے کی دھمکی

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کوحملے کی دھمکی

سیوول: شمالی کوریا نے ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے لئے امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کو حملے کی دھمکی دے دی۔جنوبی کوریا نے امریکا کے ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے فیصلے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا جس کے تحت جنوبی کوریا اسلحہ لے جانے والے مشتبہ بحری جہازوں کی تلاشی لے گا۔ اس اعلان کے بعد شمالی کوریا کے فوجی ترجمان نے جنوبی کوریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے پرامن مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے بحری جہازوں کو روکا گیا تو وہ ملکی سالمیت پر حملہ اور ناقابل معافی عمل تصور کیا جائے گا جس کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی جائے گی۔