Home » Technology » اسٹرابریز، وٹامنز اور نمکیات سے بھر پور

اسٹرابریز، وٹامنز اور نمکیات سے بھر پور

نیو یارک : امریکی ماہرین صحت کے مطابق اسٹرابریز میں موجود وٹامنز اور جلد ہضم ہونے والے ریشے موجودہیں۔ خوش رنگ، خوش شکل اور مزے دار اسٹرابریز وٹامنز اور نمکیات سے بھر پور ہوتی ہیں۔ قدرت نے اس پھل میں کئی بیماریوں سے بچانے کی صلاحیت رکھی ہے۔امریکا میں کی گئی تحقیق کے مطابق اسٹرابریز میں مختلف وٹامنز، معدنیات اور جلد ہضم ہونے والے ریشے موجود ہوتے ہیں۔ اس پھل میں وٹامن سی کی سب سے زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ اسٹرابریز کھانے سے نہ صرف جلد پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ یہ پھل کئی بیماریوں سے بچنے کیلئے قوت مدافعت بھی پیدا کرتا ہے۔ اسٹرابریز ، دانتوں کی صحت کیلئے بھی مفید ہیں۔