Home » Technology » روزانہ کے چار سیب کولیسٹرول میں کمی کردیتے ہیں

روزانہ کے چار سیب کولیسٹرول میں کمی کردیتے ہیں

لندن : طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ چار سیب کھانے سے کولیسٹرول میں کمی ممکن ہے۔ امریکی ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ روزانہ کی بنیاد پرچار سیب کھانا جسم میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق سیب حیران کن طور پر وزن گھٹانے میں بھی اہم کرداراداکرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک جانب سیب دل کی بیماریوں سےمحفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ تحقیق میں معلوم ہو اکہ ایسے لوگ جو مسلسل چھ ماہ تک روزانہ پچھتر گرام سیب کھاتے ہیں ان میں ایل ڈی ایل نامی کولیسٹرول کی مقدار کئی گنا کم ہوگئی۔