Home » Sports » ورلڈ کپ2011کے میزبان ممالک کا اجلاس3 جون کو طلب

ورلڈ کپ2011کے میزبان ممالک کا اجلاس3 جون کو طلب

لاہور:انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ2011 میں پاکستان کی میزبانی کے معاملات پر میزبان ممالک کا اجلاس3 جون کو طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی چیئرمین اعجاز بٹ کریں گے ۔آئی سی سی کے صدر ڈیوڈ مورگن کی سربراہی میں ورلڈ کپ2011 کے میزبان ممالک کا اجلاس دبئی میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان کی میزبانی کے حوالے سے معاملات زیر غورآئیں گے ، پاکستان نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔