Home » Gujranwala » سوات امداد کیمپ میں گجرات کے معزز لوگوں نے عطیات کے ڈھیر لگا دئیے

سوات امداد کیمپ میں گجرات کے معزز لوگوں نے عطیات کے ڈھیر لگا دئیے

گجرات :متحدہ علماء مشائخ بورڈ کے زیر اہتمام لگائے سوات امداد کیمپ میں گجرات کے معزز لوگوں نے عطیات کے ڈھیر لگا دئیے ، عطیات کے ڈھیروں سے پتہ چلتا ہے کہ حکیم جوادالرحمن نظامی سیفی کی آوازپے پورا گجرات دل سے محبت کرتا ہے ، پنکھوں کی صورت میں اور نقدی اور مختلف اشیاء خورد و نوش لوگ نماز فجر کے بعد اخبار پڑھ کر نظامی صاحب کے گھر پہنچ گئے اور سوات متاثرین کیلئے امداد کی اور مزید گجرات کی عوام سے اپیل ہے کہ جو ہو سکے اپنے مسلمان بھائی کی خدمت ضرور کریں ، یہ دنیا میں بھی کامیابی کا باعث اور آخر ت میں بھی بخشش کا ذٍریعہ ہے ۔