Home » Technology » مسلسل کام دماغ کے خلیوں کو سلا دیتا ہے،تحقیق

مسلسل کام دماغ کے خلیوں کو سلا دیتا ہے،تحقیق

نیویارک : دماغ کو بھی آرام چاہئے ہوتا ہے، جی ہاں ایک نئی تحقیق کے مطابق مسلسل کام، زیادہ جاگنے اور وقت پر آرام نہ کرنے سے دماغ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور اس کے کچھ خلیے سو جاتے ہیں . امریکہ کی یونیورسٹی آف وسکونسن کی تحقیق کے مطابق اگر آپ کوئی چیز اکثر بھول رہے ہیں یا پھر کسی غلطی کو دہرا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہوا یقینًا آپ کے دماغ کے کچھ حصے سو رہے ہیں۔مسلسل کئی گھنٹے کام کرنے سے دماغ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انسانی جسم کے تھکنے سے پہلے ہی دماغ اس کام کو چھوڑنے کے سگنل دینے لگتا ہے اور نیورونز کے کچھ حصے سو جاتے ہیں۔ اس لیے کسی بھی کام کو ایک حد تک کرنے کے بعد اس کو چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ دماغ کو بھی آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب نیند آئے تو سو جانا چاہیے۔