Home » Gujranwala » ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کا عملہ استعمال شدہ سرنجوں اور ڈریپوںکو فروخت کرنے لگا

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کا عملہ استعمال شدہ سرنجوں اور ڈریپوںکو فروخت کرنے لگا

حافظ آباد:ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کا عملہ استعمال شدہ سرنجوں اور ڈریپوںکو فروخت کرنے لگا۔ مخلتف کمپنیاں انہیں دوبارہ پیکنگ کرکے فروخت کرنے لگیں۔تفصیلات ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں سرنجیں اور ڈرپ استعمال کے بعد ضائع کرنے کی بجائے عملہ ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے 150 روپے کلو کے حساب سے فروخت کردیتا ہے ۔یہی استعمال شدہ سرنجیں مختلف کمپنیاں نئی پیکنگ کرکے مارکیٹ میں فروخت کررہی ہیں۔جس سے لوگ مختلف موذی اور متعدی امراض کو شکار ہورہے ہیں۔ جس کے متعلق باربار ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر وہ اپناحصہ بخرہ وصول کرکے پراسرارطورپر خاموش ہے۔