Home » Gujranwala » یہ بم دھماکہ پنجاب حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا،پرویزالٰہی

یہ بم دھماکہ پنجاب حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا،پرویزالٰہی

گجرات:پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے ریسکیو 15 بلڈنگ پر ہونیوالے بم دھماکہ میں جانی و مالی نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پنجاب حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا۔ پنجاب حکومت کو اس واقعہ کے بارے میں پہلے سے اطلاع کر دی گئی تھی اس لیے عوام پنجاب حکومت سے اس سوال کا جواب طلب کرنے میں حق بجانب ہیں کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار کون ہے؟چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے کی بجائے دوسری پارٹیوں کے مینڈیٹ کے تقدس کو پامال کرنے میں سارا وقت اور مشینری خرچ کر رہی ہے جبکہ دہشت گرد عناصر جہاں چاہتے ہیں وہاں کارروائی کر کے چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں جاں بحق ہونیوالے کے ورثاء، زخمیوں اور دیگر متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔