Home » Technology » گھروالوں کیساتھ کھانا کھانے والے بچوں میں موٹاپے کا خطرہ کم

گھروالوں کیساتھ کھانا کھانے والے بچوں میں موٹاپے کا خطرہ کم

لندن : ماہرین صحت کے مطابق مل کر کھانا کھانے والے بچوں میں موٹاپے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق جو بچے اپنے والدین یا گھروالوں کے ساتھ مل کھانا کھاتے ہیں ان میں موٹاپے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔کیونکہ گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانا کھانے میں بچے مضر صحت اشیاء نہیں کھاتے ۔تحقیق کے مطابق ایک ہفتے میں کم ازکم تین بار والدین کے ساتھ کھانا کھانے والے بچوں میں موٹاپے کے بیس فیصد امکانات کم ہوجاتے ہیں۔