Home » Woman » بدلتے موسم کے مضراثرات سے بچنے کے لئے ورزش کریں،ماہرین صحت

بدلتے موسم کے مضراثرات سے بچنے کے لئے ورزش کریں،ماہرین صحت

برلن : جرمنی کے ماہرین صحت کہتے ہیں کہ مئی کے مہینے تک لوگوں کا جسمانی نظام نئے سرے سے بحال ہو جاتا ہے ،بدلتے موسم کے مضراثرات سے بچنے کے لئے ورزش کرنی چاہیئے۔مئی میں ہونے والا بخار اس بات کی نشانی ہوتا ہے کہ انسانی جسم خود کو نئی صورتحال یعنی الٹرا وائیلٹ شعاعوں اور گرمی کے مطابق ڈھال رہا ہے۔تاہم بدلتے موسم کا عادی ہونے میں بیمار بزرگ افراد کو سب سے زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ مردوں سے زیادہ خواتین اس موسم سے متاثر ہوتی ہیں۔اس موسم میں توانائی کی کمی اور تھکن کی کیفیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اگر ہلکی پھلکی غذا لینے کے علاوہ گھر سے باہر نکل کر تھوڑی بہت ورزش بھی کر لی جائے، تو موسم کی تبدیلی کے باعث ہونے والی تھکاوٹ سے بچا جا سکتا ہے۔