Home » News » قوم اتحاد کامظاہرہ کرے تنقید نہ کرے ،رحمان ملک کا مشورہ

قوم اتحاد کامظاہرہ کرے تنقید نہ کرے ،رحمان ملک کا مشورہ

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق دفتر خارجہ نے بیان جاری کردیا ہے ۔قوم اتحاد کا مظاہرہ کرے تنقید نہ کی جائے۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔ملک کی سالمیت کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،رحمان ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بھی اچھا مقام دینا چاہتے ہیں،سیاسی قوتیں ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔