Home » Gujranwala » فوزیہ وہاب اور عابدہ حسین اپنے بیانات واپس لیں بصورت دیگر ایپکا ہر فورم پر احتجاج کر ے گی

فوزیہ وہاب اور عابدہ حسین اپنے بیانات واپس لیں بصورت دیگر ایپکا ہر فورم پر احتجاج کر ے گی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن گوجر انوالہ چیئرمین قائمہ کمیٹی فو زیہ وہاب و رہنما پیپلز پارٹی سیدہ عابدہ حسین کے فرنٹ لائن ایکسپریس چینل پر دیئے گئے بیانات کی پر زورمذمت کرتی ہے ۔ ان سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اپنے کچن کا ماہانہ بجٹ بنا کر پیش کریں جون 2010 ء اور اب مئی 2011 ء میں اشیائے خور دونوش ، ڈیزل، پٹرول، بسوں، ویگنوں و ٹرینوں کے کرایوں کی طرف دیکھیں ان کا فرق نکالیں مہنگائی نے نہ صرف ملازمین بلکہ پوری عوام کا بھرکس نکال دیا ہے مہنگائی نے غریب کا جینا محال کر یاد ہے فوزیہ وہاب اور عابدہ حسین اپنے بیانات واپس لیں بصورت دیگر ایپکا ہر فورم پر احتجاج کر ے گی۔ ایپکا حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پے اینڈ پنشن کی سفارشات کے مطابق تنخواہیں بڑھائی جائیں کلیریکل سٹاف کو ٹائم سکیل دیا جائے بڑھتی ہو ئی مہنگائی کے خلاف تنخواہوں میں اضافہ کے لئے ملازمین ایپکاکی سر براہی میں 25 مئی بروز بدھ پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے اور دھرنا دیں گے تمام ملازمین بھرپر شرکت کریں۔