Home » Gujranwala » بم دھماکہ سے شہباز حکومت کے گڈ گورننس کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہو گئے ،ظہیرالدین

بم دھماکہ سے شہباز حکومت کے گڈ گورننس کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہو گئے ،ظہیرالدین

گجرات:پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری ظہیرالدین نے لاہور بم دھماکہ پر شدید غم و غصہ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ سے شہباز حکومت کے گڈ گورننس کے جھوٹے دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مناواں حملے کے وقت شہباز شریف نے کہا تھا کہ گورنر راج کی وجہ سے اتنا بڑا واقعہ رونما ہوا ہے کیونکہ ہمارے پسندیدہ قابل پولیس افسروں کو ہٹا دیا گیا تھا اور اگر ہماری حکومت ہوتی تو ایسا واقعہ ہر گز نہ پیش آتا،چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ آج وہ خود پنجاب کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے چھوٹے بڑے تمام عہدوں پر اپنے پسندیدہ افسر تعینات کر رکھے ہیں تو پھر اس طرح کے واقعات کیوں پیش آ رہے ہیں۔ آج بدھ کے واقعہ سے میاں شہباز شریف کے اپنے بیان اور حکمت عملی کی نفی ہو گئی ہے۔