Home » Gujranwala » فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ شعبوں میں مہارت سے بیروز گاری کا خاتمہ ممکن ہے، محمد علی

فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ شعبوں میں مہارت سے بیروز گاری کا خاتمہ ممکن ہے، محمد علی

گو جر انوالہ:فنی تعلیم اور پیشہ وارانہ شعبوں میں مہارت سے بیروز گاری کا خاتمہ ممکن ہے اس سے معاشی طور پر بھی استحکام حاصل ہو تاہے۔ان خیالات کا ا ظہارپنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ادارے ( ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ) کے پرنسپل محمد علی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کومحنت او ر لگن سے فن و پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میدان میں مہارت حاصل کرنے والے معاشی طو رپر سکھی رہتے ہیں او روہ دن دگنی رات چو گنی تر قی کرتے ہیں ۔ انہوںنے تلقین کی کہ طلبہ وطالبات اپنی بہترین صلاحیتیں معاشرے کی اقدار میں بہتری لانے ، دوسروں کی مدد کرنے اور قومی ضرورتیں پوری کرنے پر صرف کریں۔ انہو ں نے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران اساتذہ کی محنت کو سراہا۔ پرنسپل محمد علی نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے غریب بچوں اور بچیوں کو فنی تعلیم کی بہترین سہولتیں اور مواقع مہیا کر رکھے ہیں جبکہ انہیں ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا تاہے انہوںنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اداروں میں مائیکرو سافٹ ، کمپیوٹر برائے بزنس ، کمپیوٹر آپریٹر اور ڈیٹا بیس مینجمنٹ ، کمپیوٹر ہارڈ ویئر، آٹو کیڈ، ٹیلرنگ، ڈریس مکینک، ایمبر ائیڈری اور بجلی کے آلات کی مرمت کی تربیت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف نے 1998 ء میں اس کونسل کا اجراء کیا جس کے تحت صوبے میں قائم145 ۔ ادارے 42 مختلف ٹریڈز میں تربیت فراہم کر رہے ہیں او ران اداروں سے سالانہ 26 ہزار طلبہ و طالبات فارغ التحصیل ہوتے ہیں اور اب تک مجمو عی طور پر ایک لاکھ بچے تربیت حاصل کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گوجر انوالہ کے اس ادارے کے قیام اور اسے مربوط بنیادوں پر استوار کرنے میں سابق ڈ پٹی میئر نویدمغل و دیگر مخیر حضرات کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔