Home » News » حکومت اسامہ کی ہلاکت پر قوم کو اعتماد میں لے،شاہ محمود قریشی

حکومت اسامہ کی ہلاکت پر قوم کو اعتماد میں لے،شاہ محمود قریشی

کراچی : سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریش نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عدم اعتماد کی فضا قائم ہے،حکومت اسامہ کی ہلاکت پر قوم کو اعتماد میں لے۔یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبروں کے بعد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اسامہ کے معاملے پر پاکستان کا موقف فوری اور موثر ہونا چاہیئے تھا،اور وزیراعظم کو جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرنا چاہیئے تھا،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو وزیر خارجہ نامزد کرنا چاہیئے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں ایم کیو ایم کے حکومت میں شامل ہونے پر کوئی اخلتاف نہیں تاہم ق لیگ کے حوالے سے وہ تحفظات رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا پارٹی سے اختلاف نہیں اور وہ تیرہ مئی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔