Home » News » ایبٹ آباد:سرچ آپریشن کے دوران پانچ افرادزیرحراست

ایبٹ آباد:سرچ آپریشن کے دوران پانچ افرادزیرحراست

ایبٹ آباد : ایبٹ آ باد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آ پریشن کے گیارہویں روز شہر میں ذرائع ابلا غ کے نمائندوں میں سی آئی اے کے اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاعات پرپاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول اور دیگر حساس مقامات کے قریب غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔جبکہ سرچ آپریشن میں پانچ افراد کو حراست میں لےلیاگیا۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اس رپورٹ پر کہ سی آ ئی اے کے چند اہلکار ذرائع ابلاغ کی آ ڑ میں ایبٹ آ باد سے اہم معلومات اکٹھی کر رہے ہیں اور انھوں نےحساس مقامات کی فوٹیج اور تصاویر بھی بنانے کی کوشش کی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر میں موجود غیر ملکیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ہوٹلوں میں رہائش پذیر غیر ملکیوں سے ان کی شہریت اور ذرائع ابلاغ میں ہونے کے دستاویزی ثبوت حاصل کئے جبکہ اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔