Home » News » کابینہ کی دفاعی کمیٹی کےاجلاس میں یکطرفہ آپریشن کی مذمت

کابینہ کی دفاعی کمیٹی کےاجلاس میں یکطرفہ آپریشن کی مذمت

اسلام آباد : کابینہ کی د فاعی کمیٹی نے ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ایبٹ اباد میں امریکہ کی یک طرفہ کارروائی اور پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے.وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں ایبٹ آباد آپریشن کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دفاعی کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ سے پاکستان کے وسیع تر مفاد اور عوامی خواہشات کے مطابق مفاہمتی عمل جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن میں امریکہ کی یک طرفہ کارروائی اورخود مختاری کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے ۔دو مئی کے واقعہ نے متعدد سوالات کو جنم دیا ہے قومی مفادات کا تحفظ تمام اداروں کی ذمے داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی مقدس ذمہ داری ہے قومی خود مختاری اور سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ۔