Home » News » پارلیمنٹ ہاؤس جانیکی کوشش، تحریک انصاف ریلی پر لاٹھی چارج

پارلیمنٹ ہاؤس جانیکی کوشش، تحریک انصاف ریلی پر لاٹھی چارج

اسلام آباد : تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارلیمنٹ کے اِن کیمرہ اجلاس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کارکنوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف جانے کی کوشش کی۔ تو پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے قریب تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ وہ ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن اور اس معاملے پر پارلیمنٹ کے اِن کیمرہ مشترکہ اجلاس کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اِن کیمرہ اجلاس شروع ہوا تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف جانے کی کوشش کی۔ تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کر دیا۔