Home » News » اسامہ کی لاش کی حوالگی کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا، سعودیہ

اسامہ کی لاش کی حوالگی کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا، سعودیہ

ریاض : سعودی عرب نے کہا ہے اسامہ کی ہلاکت سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، امریکا نے لاش کی حوالگی کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ریاض میں عرب اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ احمد عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اسامہ کی شہریت واپس لے لی تھی۔ امریکا یہ بات جانتا تھا۔ احمد عبدالعزیز نے کہاکہ اسامہ بن لادن کا خاندان آج بھی سعودی عرب میں موجود ہے اور وہ اسامہ کے اعمال کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔