Home » Gujranwala » گوجرانوالہ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کمپیوٹرائزڈ ہوچکی ہیں،مظہرحسین

گوجرانوالہ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کمپیوٹرائزڈ ہوچکی ہیں،مظہرحسین

گو جر انوالہ:اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر معاملات میں ہرممکن سہولت مہیا کی جارہی ہے، گوجرانوالہ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کمپیوٹرائزڈ ہوچکی ہیں جبکہ جی پی فنڈ کوبھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مظہرحسین لنگڑیال نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹس آفس میں تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے ملازمین کی مشکلات میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے جی پی فنڈ کو نئے سسٹم ایس اے پی میں منتقل کرنے کے لئے فروری2006 تک کا پرانا جی پی فنڈ نمبر، پرانا شناختی کارڈ نمبر بمع سلپ اور مارچ07 کے بعد کا پرسنل نمبر بمع سلپ فوری طور پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے سپرنٹنڈنٹ اعجاز احمد بٹ کے پاس جمع کروا دیں تاکہ ملازمین کا جی پی فنڈ اپ ڈیٹ کیا جاسکے۔