Home » News » فیس بک پابندی کیس،وزارت انفارمیشن کا نمائندہ طلب

فیس بک پابندی کیس،وزارت انفارمیشن کا نمائندہ طلب

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے فیس بک پر مستقل پابندی کےلیے دائر درخواست پر وزارت انفارمیشن کے نمائندےکو چوبیس مئی کو طلب کر لیا ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعیدنے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی آئندہ سماعت پر عدالت کو بتایا جائے کہ قابل اعتراض مواد ابھی تک کیوں شائع ہو رہا ہے اور وزارت انفارمیشن نے اٹھائیس فروری کے فیس بک کے حوالے سے عدالتی احکامات پر کتنا عمل درآمد کیا ہے ۔درخواست گزار جوڈیشل ایکٹو ازم کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ میں وزارت انفارمیشن نے یقین دہانی کروائٰی تھی کہ انٹر نیٹ پر کسی بھی قابل اعتراٖض مواد کو پاکستان میں شائع نہیں ہونے دیا جائے گا مگر عدالتی احکامات کے باوجود وزارت انفارمیشن نے قابل اعتراض مواد کی اشاعت کو روکنے کے لیے کارروائی نہیں کی۔