Home » News » ملک بھر میں موسم خشک اور گرم جبکہ کشمیر میں بارش کا امکان

ملک بھر میں موسم خشک اور گرم جبکہ کشمیر میں بارش کا امکان

اسلام آباد : ملک بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقہ بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ ملک بھر میں آج ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کچھ یوں ہے۔اسلام آباد چالیس ، لاہور چھیالیس ، کراچی پینتیس ، پشاور پینتالیس ، کوئٹہ تینتالیس ، گلگت چالیس ، مظفرآباد اکتالیس اور مری میں درجہ حرارت تیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔