Home » Gujranwala » 170 ملین کی لاگت سے 7ڈسپوزل ورکس کو اپ گریڈ کیا جارہاہے،طارق محمود

170 ملین کی لاگت سے 7ڈسپوزل ورکس کو اپ گریڈ کیا جارہاہے،طارق محمود

گو جر انوالہ: گوجرانوالہ کے شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لئے 170 ملین کی لاگت سے 7ڈسپوزل ورکس کو اپ گریڈ کیا جارہاہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈی واسا طارق محمود نے شہریوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر واسا ارشد مدان بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں پیپلز کالونی ڈسپوزل ، فیروز والہ روڈ ڈسپوزل، اتفاق کالونی ڈسپوزل، پی ایم یو ڈسپوزل ،کھیالی ڈسپوزل ،راج کوٹ ڈسپوزل شامل ہیں۔ ایم ڈی واسا طارق محمود نے بتایا کہ اس سے قبل شہر کے مغربی علاقہ کو نکاسی آب کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لئے پانچ ڈسپوزل کو اپ گریڈ کردیاگیاہے جن میں نوشہرہ روڈ ڈسپوزل، عالم چوک ڈسپوزل، گرجاکھ ڈسپوزل، زاہد کالونی ڈسپوزل، مغل پورہ ڈسپوزل شامل ہیں۔ ان ڈسپوزل کی اپ گریڈیشن سے اس علاقہ سے منسلک تمام علاقوں کو نکاسی آب کی بہتر سہولت فراہم کی گئی ہے اور عوام کی نکاسی آب کے متعلق شکایات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا نے عوام کو نکاسی و فراہمی آب کی بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کا عزم کررکھاہے جس کے لئے واسا تمام تر وسائل بروئے کارلارہاہے۔