Home » Gujranwala » مختلف مقدمات میں ملوث 7ملزمان کو مجموعی طور پر 5سال قید

مختلف مقدمات میں ملوث 7ملزمان کو مجموعی طور پر 5سال قید

گو جر انو الہ:جوڈیشل مجسٹریٹ نور محمد دھوتھڑ نے مختلف مقدمات میں ملوث 7ملزمان کو مجموعی طور پر 5سال قید 11ماہ قید 36ہزار جرمانہ کی سزا کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جوڈیشل مجسٹریٹ نور محمد دھوتھڑ نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ اشتہاری کو پناہ دینے کے جرم میں گلزار نامی ملزم کو 1ہزار جرمانہ کی سزا اور نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ ڈکیتی میں ملوث ملزم مقصود کو 1سال 6ماہ قید جبکہ فاضل جج نے تھانہ جناح روڈ کے مقدمہ چوری میں مجرم عامر کو 8ماہ قید 5ہزار جرمانہ اور تھانہ جناح روڈ کے مقدمہ چوری میں ملوث تین ملزمان ارشد وغیرہ کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی 1،1سال قید 10،10ہزار جرمانہ اور عدم ادائیگی میں ملزمان کو 3،3ماہ قید بھگتنی ہوگی تھانہ جناح روڈ کے مقدمہ ناجائز اسلحہ میں ملوث ملزم عبدالجبار کو جرم ثابت ہونے پر 9ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔