Home » Entertainment » ریما اور میرا میں دوستی ہوگئی، دونوں ساتھ رہیں گی

ریما اور میرا میں دوستی ہوگئی، دونوں ساتھ رہیں گی

کراچی : پاکستانی فلم اسٹارز ریما خان اور میرا میں دوستی ہوگئی۔ یہ دوستی کراچی میں نجی کمپنی کی ایڈورٹائزمنٹ ریکارڈنگ کے دوران ہوئی۔ میرا کا کہنا ہے کہ ان کے اختلافات سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچا، آئندہ فنکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔میڈیا سے بات چیت میں میرا نے کہا کہ ان کی آئندہ فلم بھائی لوگ عید تک ریلیز کردی جائے گی۔ ا س موقع پر اداکارہ ریما کا کہنا تھا کہ وہ تو ہمیشہ میرا کے ساتھ رہیں لیکن میرا ان کے ساتھ نہیں رہیں۔ ریما نے کہا کہ اب وہ دونوں ساتھ ہیں اور فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کریں گی۔ ان کی آئندہ فلم ، لو میں گم ، آئندہ ماہ تک ریلیز کردی جائے گی۔