Home » Gujranwala » مختلف مقامات پر زہر خورانی سے 4بچوں کا باپ ہلاک

مختلف مقامات پر زہر خورانی سے 4بچوں کا باپ ہلاک

گو جر انو الہ:مختلف مقامات پر زہر خورانی سے 4بچوں کا باپ ہلاک جبکہ شوہر سے جھگڑ کر گولیاں نگلنے والی خاتون کی حالت غیر ہوگئی بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ علی پور چٹھہ کا رہائشی 45سالہ ریاض ولد بشیر کافی عرصہ سے بیروز گار تھا اور گھر میںنوبت فاقوں تک آن پہنچی تھی گزشتہ روز وہ حسب معمول روزی کی تلاش میں نکلا مگر شام کو مایوس لوٹا تو گھر آکر دلبرداشتہ ہو کر گندم کی گولیاں نگل لیں جو باوجود طبی امداد کے جانبر نہ ہو سکا متوفی چار بچوں کا باپ تھا نواحی گاؤں معافی والا کی رہائشی معافیہ کا گھریلو معاملات پر اکثر اپنے شوہر ساجد سے جھگڑا رہتا گزشتہ روز اس جھگڑے نے شدت پکڑ لی تو مشتعل ہو کر معافیہ نے گھر میں موجود چوہے مار گولیاں نگل لیں جسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ور حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔