Home » Gujranwala » ٹرک اور رکشہ ڈرائیوروں کو سپشل وارننگ

ٹرک اور رکشہ ڈرائیوروں کو سپشل وارننگ

گو جر انو الہ:چیف ٹریفک آفیسر گو جر انو الہ فیصل علی اجہ کی خصو صی ہدایت پر ٹریفک ایجو کیشن ونگ نے گو جر انوالہ کے تمام بس سٹینڈز کے اڈا جات ، رکشہ اور چنگ چی سٹیندز پر ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ وہ سواریوں کو بٹھاتے وقت چاروں ٹائر گاڑی کے سڑک سے نیچے کھڑے کرکے سواری بٹھائیں ۔ اس ضمن میں ٹرک اور رکشہ ڈرائیوروں کو سپشل وارننگ دی گئی کہ وہ جی ٹی روڈ پر ڈبل لائن نہ لگائیں بلکہ سنگل لائن میں رہیں اور ٹریفک کے اصولوں کی خلاف رزی نہ کریں ۔ انہیں ہدایت کی گئی کہ ٹرک پارکنگ کی جگہ پر پارک کریں اور سڑک کے انتہائی بائیں جانب چلیں ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے گو جر انوالہ کے تمام لنک روڈ نوشہرہ روڈ ، حاظ آباد روڈ ، پسرور روڈ ، سیالکوٹ روڈ اور بڈھا گورائیہ روڈ کے تمام اڈہ جات پر ڈرائیور حضرات کو سپیشل بریفنگ دی کہ وہ ٹریفک کے تمام اصولوں کو اپناتے ہوئے ایک مہذب ڈراےیور ہونے کا ثبوت دیں اور گاڑیوں پر اوور لو ڈنگ نے کریں اور جگہ جگہ سٹاپ کرنے سے گریز کریں نیز ٹریفک قوانین کی پاسداری کریںسڑک کے درمیان میں بریک لگاکر سواریاں اتارنے اور بٹھانے سے بھی گریز کریں۔