Home » Business » آم کی فصل خراب ،برآمدات ہدف کا حصول مشکل

آم کی فصل خراب ،برآمدات ہدف کا حصول مشکل

کراچی : پنجاب میں بارش وآندھی اور سندھ میں شدید گرمی کے باعث آم کی فصل کو نقصان پہنچنے سے رواں سیزن ایک لاکھ پچھتر ہزار ٹن آم کی بر آمد کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔فروٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چئیرمین وحید احمد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ خراب موسم کے باعث آم کی پیداوار پچیس سے تیس فیصد متاثر ہوئی ہے۔ اور آم کی قیمت میں بیس فیصد اور فریٹ چارجز میں بھی فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آم کے برآمد کنندگان کو کنٹینرز کے حصول میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے وقت پر آم کے کنٹینرز جہازپر لوڈ نہ ہونے سے کراچی پورٹ پر ہی آم خراب ہونا شروع ہو جاتاہے۔