Home » Entertainment » ہالی ووڈکامیڈی فلم بیڈٹیچرکا ریڈکارپٹ

ہالی ووڈکامیڈی فلم بیڈٹیچرکا ریڈکارپٹ

لاس اینجلس : ہالی ووڈکی سابق فلمی جوڑی کیمرون ڈیاز اور جسٹن ٹمبرلیک فلم بیڈ ٹیچر کیلیئے ایک بار ساتھی بن گئے۔فلم بیڈ ٹیچر کے ریڈ کارپٹ میں اداکاروں کی شرکت نے جان ڈال دی۔کیمرون ڈٰیاز اور جسٹن ٹمبر لیک دوپرانے ساتھی طویل عرصے کے بریک اپ کے بعد فلم بیڈ ٹیچرکی پروموشن کے لئے دوست بن گئے۔ہالی ووڈفلم بیڈٹیچرمیں معاشرے کے ایک سنجیدہ پہلو کو مزاحیہ انداز میں پیش کیاگیا ہے۔فلم میں کیمرون ڈیازکوفیشن کی شوقین لڑکی دکھایاگیا ہے جو اپنی خواہشات کو پوراکرنے کیلیئے ٹاؤن کے ایک امیر لڑکے کو اپنا اسیر بناناچاہتی ہے ۔لیکن جب اسے توجہ نہیں ملتی تو وہ مجبورا ٹیچنگ کا شعبہ اپناتی ہے اور بچوں کا برا حال ہوجاتاہے۔فلم بیڈ ٹیچر امریکہ بھر میں چوبیس جون کو ریلیز کی جائے گی۔