Home » Gujranwala » دھماکوں کی روک تھام کیلئے حکومت کو ٹھوس حکمت عملی طے کرنی چاہیے،محمد اکرم

دھماکوں کی روک تھام کیلئے حکومت کو ٹھوس حکمت عملی طے کرنی چاہیے،محمد اکرم

گو جر انو الہ:گوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت کے صدر محمد اکرم بادشاہ ،نائب صدور ملک ظہیر الحق ،محمد فیصل افضل نے ایک مشترکہ بیان میں ،،لاہور بم دھماکہ،، کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کی نہایت شرمناک اور بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے اور معصوم انسانی جانوں کے ضیاع اور گاڑیوں و بلڈنگز کی تباہی پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سوات میں فوجی آپریشن کے رد عمل کے طور پر پنجاب میں ہونیوالے دھماکوں کی روک تھام کیلئے حکومت کو ٹھوس حکمت عملی طے کرنی چاہیے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب ،ملک اور تہذیب نہیں ہوتی ایسے انسانیت کے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے تمام کاروبار کو تباہ کر دیا ہے ۔ عدم استحکام اور بدامنی کے باعث ساری انڈسٹری بند ہوتی جا رہی ہے جس سے ملکی معیشت بھی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مشترکہ لائحہ عمل طے کر کے اس پر عملدرآمد کرایا جائے ۔