Home » Entertainment » ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم کا ٹریلر ریلز کر دیا گیا

ہیری پوٹر سیریز کی آخری فلم کا ٹریلر ریلز کر دیا گیا

لاس اینجلس : ہیری پوٹر سیریز اپنے اختتام کو پہنچنے ہی والی ہے کیونکہ اس کاآٹھواں اور آخری حصہ پندرہ جولائی کو دنیابھر میں نمائش کے لیے پیش کیاجارہاہےجس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیاہے۔ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز پارٹ ٹو ۔۔ کی آخری فلم ہے۔ ٹریلر سے آپ کسی حد تک اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے والی ہیری پوٹر سیریز کا انجام کیا ہو گا۔ اس سیریز کی سات فلموں نے چھ ارب چالیس کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے دنیا بھر کے باکس آفسز پر ریکارڈ قائم کیےاب آٹھویں فلم کےمتعلق مبصرین کا خیال ہے کہ دو ہزار گیارہ کی سب سے بڑی فلم ہوگی۔ناقدین کے مطابق ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہالوز پارٹ ون اسکے دوسرے حصے کے مقابلے میں کمزور فلم تھی ۔پوٹر کے پروڈیوسر کے مطابق سیریز کے مصنف جے کے رولنگ کی ساتویں کتاب کو دوحصوں میں فلمانےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔