Home » Entertainment » فرانس فیشن شو، جیسے ستارے زمین پر اتر آئے

فرانس فیشن شو، جیسے ستارے زمین پر اتر آئے

پیرس : فرانس فیشن شو میں جیسے تارے زمین پر اتر آئے۔ ستاروں بھرے ملبوسات کی جھلملاہٹ آنکھوں کو چکا چوند کردیا۔ کالی گہری رات میں اچانک ستاروں کی جگمگاہٹ چھاجائے توسماں ہی کچھ اور ہوجاتاہے۔۔ایسا ہی کچھ ہوا فرانس فیشن شو میں جہاں اچانک ہی اندھیرے میں چمک اٹھے ماڈلز کے خدوخال۔۔بدن پہ ستارے لپیٹے ہوئے ان مغربی حسینائوں نے فیشن شو کو ایک نیا رنگ دے دیا ۔سونے پہ سہاگہ اپنے دمکتے ملبوسات سے دوسروں کی آنکھوں کوچکا چوند کرنے والی ماڈلز نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی تھی ۔اس منفرد فیشن شو میں گہرے رنگوں کے ساتھ ستاروں بھرےکام نے چار چاند لگادیئے تھے۔پیرس میں جاری فیشن ویک میں ڈیزائنرنے ستر اور اسی کی دھائی کے فیشن کی یاد تازہ کردی۔